٢٦ /رمضان المبارك ٬عظيم عالم دين ٫٫آقا جمال خوانساری ٬٬ كی رحلت (۱۱۲۵ ھ ق)

IQNA

٢٦ /رمضان المبارك ٬عظيم عالم دين ٫٫آقا جمال خوانساری ٬٬ كی رحلت (۱۱۲۵ ھ ق)

13:28 - October 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1589697
جمال الدين نے اپنے والد اور اپنے ماموں ،محقق سبزواری سے علم حاصل كركے عالی مقامات تك رسائی حاصل كی –
آقا جمال خوانساری كے نام سے معروف جمال الدين محمد بن حسين خوانساری ايك عالم ، حكيم ،متكلم،فقیہ اور اصولی تھے ،ان كا لقب جمال المحققين اور محقق خوانساری تھا –وہ گيارہویں صدی ھجری كے اواسط میں پيدا ہوۓ –جمال الدين نے اپنے والد اور اپنے ماموں ،محقق سبزواری سے علم حاصل كركے عالی مقامات تك رسائی حاصل كی –وہ ملّا مرزا شيروانی ،علامہ مجلسی اور اپنے دور كے دوسرے علمی و مذھبی بزرگوں كے ہم عصر تھے-محقق خوانساری كی تاليفات میں سے اصول الدين فی الامامہ اور اختيارات الايام كے نام سرفہرست ہیں-اسی طرح تہذيب الحديث ،شرايع ،شرح اشارات ،شرح لمعہ اور شفاء وغيرہ پر حاشیہ لگايا ہے –یہ عظيم عالم دين اصفہان كے تخت فولاد میں دفن ہیں-
نظرات بینندگان
captcha