ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ آيت اللہ سبحانی نے قرآن كريم كو انسان سازی كےلئے معارف كا ايك عظيم مصدر قرار ديا ھے اور حديث نبوی﴿ص﴾كا حوالہ ديتے ھوئے فرمايا كہ اگر آپ پر فتنوں كی يلغار ھوتو قرآن كريم سے تمسك كرو كيونكہ ظاھر قرآن خوبصورت اور باطن قرآن بہت عميق ھے
استاد حوزہ علمیہ قم نےسورہ رعد كی آية نمبر ۱۷ كا حوالہ ديتے ھوئے فرمايا كہ حق مضبوط اور مستحكم چيز ھے ليكن باطل مٹ جانے والی اور دليل سے عاری چيز ھے اور خداوند عالم نے باطل كو ہتھيلی كی جھاگ سے تشبیہ دی ھے كہ جو بہت جلدی ختم ھو جاتی ھے۔
۱۷۵۵۵۳