٢۷/رمضان المبارك كو جنوبی عراق میں عباسيوں كے خلاف ٫٫صاحب الزنج٬٬ كی قيادت میں زنگيوں كا قيام (۲۵۵ ھ ق)

IQNA

13:32 - October 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1590103

٢۷/رمضان المبارك كو جنوبی عراق میں عباسيوں كے خلاف ٫٫صاحب الزنج٬٬ كی قيادت میں زنگيوں كا قيام (۲۵۵ ھ ق)

صاحب الزنج كے نام سے معروف علی بن محمد بن احمد بن عيسی بن زيد بن علی بن حسين بن علی ابن ابيطالبۜ ،علوی سادات میں سے تھے –انہوں نے ۲۷ ماہ رمضان سنہ ۲۵۵ ھ ق كو عباسيوں كے خلاف ايك عظيم قيام كيا –


صاحب الزنج كے نام سے معروف علی بن محمد بن احمد بن عيسی بن زيد بن علی بن حسين بن علی ابن ابيطالبۜ ،علوی سادات میں سے تھے –انہوں نے ۲۷ ماہ رمضان سنہ ۲۵۵ ھ ق كو عباسيوں كے خلاف ايك عظيم قيام كيا –حكمرانوں كے ظلم وستم سے تنگ آنے والے بہت زيادہ غلاموں اور مظلوموں نے ان كی حمايت اور مدد كی –انہوں نے غلاموں كو آزادی ،رفاہ اور معاشرتی حقوق دينے كا وعدہ كركے ھزاروں افراد كو قيام كرنے كے لیے آمادہ كرليا –آخر كار انہوں نے سنہ ۲۵۷ ھ ق كو شہر بصرہ پر قبضہ كرليا اور انتہائی قليل مدت میں ان كی طاقت و قدرت وسعت اختيار كرگئی –صاحب الزنج نے قلعوں اور چار ديواری پر مشتمل ايك ٫٫مختارہ٬٬ نامی شہر بنانے كا ارادہ كيا اور اپنے نظريات و افكار كی تبليغ اور عباسيوں كے خلاف جنگ میں سرگرم رہے –خليفہ معتمد اور اس كا بھائی موفق عباسی كئی سال ان كے ساتھ جنگ میں مصروف رہے ليكن ان كو كاميابی حاصل نہ ہوسكی-یہاں تك كہ صاحب الزنج كے بصرہ پر چودہ سال قبضہ كے بعد ان كے سپاہی حسد ،غرور اور فرقہ پرستی میں مبتلا ہوگۓ-اور عباسيوں كے ساتھ جنگ كرنے سے دريغ كرنے لگے –آخر كار ماہ صفركی دوسری تاريخ ۲۷۰ ھ ق كو ابو احمد موفق عباسی كے ساتھ جنگ كے دوران صاحب الزنج كے قتل ہونے كے ساتھ زنگيوں كا قيام زوال كا شكار ہوگيا-
نظرات بینندگان
captcha