ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق جامعة الكوثر كے تعلقات عامہ نے كہا ھے كہ چند روز قبل اسلام آباد كی عظيم يونيورسٹی جامعة الكوثر میں علامہ سيد مرتضٰی عسكری كو خراج عقيدت پيش كرنے كےلئے ايك مجلس ترحيم كا انعقاد كيا گيا جس میں جامعة الكوثر كے طلاب كے علاوہ اسوہ پبلك اسكولوں كے طلباء كی بڑی تعداد نے شركت كی اس مجلس سے اسلام آباد كے امام جمعہ حجة الاسلام والمسلمين شيخ محمد شفا نجفی نے خطاب كيا جس میں انھوں نے علامہ عسكری كی علمی خدمات كا تذكرہ كرتے ھوئے انكی وفات كو عالم اسلام كےلئے عظيم سانحہ قرار ديا،اور فرمايا كہ انكے قلمی آثار مكتب تشيع كی نشرواشاعت اور دفاع میں سنگ ميل كی حيثيت ركھتے ھیں اور علامہ موصوف نے ھميشہ بہترين بيان میں مكتب تشيع كا دفاع كيا ھے مرحوم كی شهرہ آفاق كتابوں میں سے معالم المدرسين،عبداللہ بن سبا،۱۵۰جعلی اصحاب،اسلام میں عايشہ كا كردار،احيائے دين میں أئمہ(ع)كا كردار ،كا نام ليا جا سكتا ھے۔
اس مجلس ترحيم میں جامعة الكوثر كے سربراہ علامہ شيخ محسن علی نجفی كے علاوہ قائد ملت جعفریہ علامہ سيد ساجد علی نقوی اور علامہ عبدالجليل نقوی نے بھی شركت كی۔