تركی: قرآن اور مسلمانوں كے عنوان پر اھم اجلاس كا انعقاد

IQNA

تركی: قرآن اور مسلمانوں كے عنوان پر اھم اجلاس كا انعقاد

11:31 - October 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1591169
قرآنی سرگرمياں گروپ: تركی كے شھر توكات میں قرآن اور مسلمانوں كے عنوان پر اھم نشست منعقد كی گئی



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست (توكات)كی ثقافتی انجمن كے تعاون سے منعقد كی گئی جس میں انجمن (اوزگور و ايلكا و)كے ممبران نے شركت كی

اس نشست میں افطار كے بعد مقررين نے حال حاضر میں دنيا میں مسلمانوں كی صورتحال كا تجزیہ كرتے ھوئے قرآن مجيد سے ان كا راہ حل پيش كيا

نشست كے بعد مختلف نتائج حاصل كئے گئے جس میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رھا ھے۔قرآن وسنت كو سمجھنے كےلئے منظم اور منطقی اصولوں كی ضرورت ،قرآن اور اسلامی معاشرے كے مابين اتحاد ويكجھتی كو قائم كرنے كےلئے گذشتہ ادوار سے زيادہ سعی وكوشش، مسلمان اپنی شخصيت كی پہچان كےلئےقرآن مجيد كو بنياد قرار دیں۔

۱۷۶۴۸۸
نظرات بینندگان
captcha