ابن بردس كے نام سے معروف عماد الدين اسماعيل بن محمد بعلبكی ،لبنان كے شہر بعلبك میں پيدا ہوۓ –اپنے آبائی گاٶں میں ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد وہ دمشق چلے گۓ اور اپنے دور كے مشہور علماء سے علم حاصل كرتے رہے. انہوں نے مختلف اسلامی سرزمينوں كے سفر كے دوران اپنی تعليم مكمل كرنے كی طرف خاص توجہ دی اور اس كے بعد خود تعليم دينے میں مصروف ہوگۓ-ابن بردس ،دينداری ،اخلاق حسنہ اور تزكیہ نفس كی وجہ سے لوگوں میں مشہور تھے –ان كی چند قلمی تاليفات ہمارے درميان موجود ہیں جن میں سے كتاب ٫٫الاعلام فی وفيات الاعلام ٬٬كا نام سرفہرست ہے-ان كی وفات(۷۸۶ ھ ق) كو هوئی