الازھر يونيورسٹی كے وائس چانسلر:قرآن كريم مسلمانوں كےلئے عزت وسربلندی كا سرچشمہ ھے

IQNA

الازھر يونيورسٹی كے وائس چانسلر:قرآن كريم مسلمانوں كےلئے عزت وسربلندی كا سرچشمہ ھے

9:50 - October 23, 2007
خبر کا کوڈ: 1594196
بين الاقوامی گروپ:واتيكن كليسا كے ايك عھدے دار كے اھانت آميز بيان كی مذمت كرتے ھوئے شيخ الازھر نے كہا كہ قرآنی تعليمات مسلمانوں كےلئے عزت اور سربلندی كا سرچشمہ ھیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے﴿المدينہ﴾اخبار كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ محمد سيد طنطاوی نے گذشتہ روز مؤسسہ قرآنی﴿ابوالعينين﴾قاھرہ كی جانب سے منعقد ھونے والی تقريب میں خطاب كرتے ھوئے كہا كہ امت اسلامیہ كی اھميت اور عظمت قرآنی تعليمات كے تمسك سے ھے

انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی معاشرے كے ارتقاء كا واحد راستہ قرآنی احكام پر عمل ھے

قابل ذكر ھے كہ واتيكن امور اسلامی كے انچارج ﴿جان لويس﴾نے دو دن قبل اپنے ايك بيان میں كہا تھا كہ چونكہ مسلمان قرآن سے وابستہ ھیں لہذا اسلام اور مسيحيت كے مابين گفتگو كا كوئی فائدہ نھیں ھے۔

۱۸۰۷۴۹
نظرات بینندگان
captcha