علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی میں ٫٫ بھار دلھا ٬٬ كے عنوان سے قرآنی مقابلے كا انعقاد

IQNA

علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی میں ٫٫ بھار دلھا ٬٬ كے عنوان سے قرآنی مقابلے كا انعقاد

10:18 - October 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1594641
قرآنی سرگرمياں گروپ : علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی میں ٫٫ بھار دلھا ٬٬ كے عنوان ايك قرآنی مقابلہ منعقد كيا گيا تھا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق علوم اسلامی رضوی يونيورسٹی كے قرآن و عترت سنٹر كے انچارج حجۃ الاسلام مہدی يعقوبی نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مقابلہ قرآنی مفاہيم كے موضوع پر تھا جو گذشتہ سال بھی منعقد كيا گيا تھا ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ یہ مقابلہ تحريری تھا اور سوالات معروضی اور تفصيلی تھے اور یہ سوالات كتاب آیہ ھای زندگی كی چھٹی جلد سے بناۓ گۓ تھے ۔
جناب يعقوبی نے مزيد كہا كہ اس مقابلے میں ۸۰ سٹوڈنٹس شريك ہوۓ اس مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دیۓ جائیں گے ۔
181220


نظرات بینندگان
captcha