ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی سركاری خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے كہا ہے كہ او آئی سی نے نبی اكرم ۖ كی توھين آميز تصاوير كو ڈنمارك كے اس پارٹی كی انتخابی مھم كے لیے استفادہ كرنے كو شنيع عمل قرار ديا اور اس كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے ۔ اس بيان میں آيا ہے كہ اس پارٹی كا ايسا اوچھے ہتھكنڈے استعمال كرنا اس كی اسلام سے بوكھلاہٹ كا نتيجہ ہے ايسے قبيح افعال آزادی بيان و قلم سے سوء استفادہ كرنے كی بد ترين مثال ہے اس اسلامی ادارے نے ڈنمارك كی سياسی جماعتوں كے ايسے اعمال كو اسلامی ممالك اور اسلامی امہ سے غير منطقی برتاٶ قرار ديا كيونكہ اس سے ايك بار پھر مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچائی گئی ہے ۔
183988