.ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ تہران نے يورينيم كی افزودگی كے لیے تين ہزار سينٹری فيوجز تياركر لیے ہے ۔شمال مشرقی شہر Birjand میں عوامی ريلی سے خطاب میں انہوں نے كہا كہ ایٹمی پروگرام روكنے كے لیے عالمی دباؤ كے باوجود ايران نے تين ہزار سينٹری فيوجز تيار كر لیے ہیں۔ان كا كہنا تھا كہ یہ سينٹری فيوجز يورينيم كی افزودگی كے لیے ہیں ۔سائنسدانوں كے مطابق موزوں حالات میں تين ہزار سينٹری فيوجز سے ايك سال كے عرصے میں اتنا يورينيم افزودہ كيا جا سكتا ہے جس سے ایٹم بم تيار كيا جا سكتا ہے ۔