مرزا ابو الحسن جلوہ سنہ ۱۲۳۸ ھ ق كو ھندوستان كے شہر احمد آباد میں پيدا ہوۓ –ان كا نسب ۳۰ واسطوں (پشتوں)سے امام حسن مجتبی ۜ تك پہنچتا ہے –وہ پچپن میں اپنے خاندان كے ہمراہ اصفہان گۓ اور انہوں نے وہاں پر حصول علم میں مشغول ہو كر منزل كمال كے راستہ كو طے كيا-سنہ ۱۲۷۳ ھ ق كو تہران كی طرف روانہ ہوۓ اور چاليس سال سے زاﺋد عرصہ مدرسہ دارالشفاء میں حكمت ،فلسفہ اور رياضيات كی تعليم ديتے رہے مرزا طاہر تنكابنی ،آيت اللہ محمد علی شاہ آبادی ،سيد حسين باد كوبہ ای،ملا محمد آملی ،جہانگير خان قشقايی اور علامہ طباطبائی وغيرہ ان كے شاگردوں میں سے ہیں-مرزا ابو الحسن جلوہ كی تاليفات بہت زيادہ ہیں جن میں سے شفاء ، اصفار پر حاشیہ اور اثبات الحركۃ الجوھریہ كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے–
آخر كار اس الہی فيلسوف نے شب جمعہ ۶ ذيقعدہ سنہ ۱۳۱۴ ھ ق كو ۷۶ سال كی عمر میں تہران میں وفات پائی اور ابن بابویہ كی قبر كے ساتھ دفنا دیے گۓ-