ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ الخليج نے لكھا ہے كہ شارجہ میں خاندانی امور كی اعلی كونسل كی سربراہ ٫٫ جواہر بنت محمد القاسمی ٬٬ نے كہا كہ یہ كانفرنس چھ دن تك جاری رہے گی جس میں مسلمان خواتين كے اسلامی معاشرے میں ثقافتی اور سماجی كردار پر تجزیہ و تحليل پيش كيا جاۓ گا ۔
انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس كے ديگر عناوين میں مسلمان خواتين كی تعليمی صورتحال اور ان كی اسلامی اور دينی اقدار پر مبنی تربيت ، دوران پيغمبر اسلامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آج تك ہونے والی ترقی اور اس میں خواتين كے كردار پر بھی بحث كی جاۓ گی ۔
192974