مسلمان ماہر استاد آيت اللہ مرزا رضی ذوالنوری ،تبريز میں پيدا ہوۓ –انہوں نے اپنے بچپن اور جوانی كے دور میں اپنے شہر میں دينی علوم اور ادبيات عرب كی تعليم حاصل كرنا شروع كی اور ابتدائی تعليم كے بعد وہ عراق كے حوزہ علمیہ نجف چلے گۓ –آيت اللہ ذوالنوری اجتھاد كے اعلی درجہ پر فاﺋز ہونے كے بعد ايران واپس آگۓ اور پھر وہ تاليف اور تعليم دينے میں مشغول ہوگۓ-ان كے درس میں بہت زيادہ شاگرد حاضر ہوتے تھے جن میں سے كئی درجہ اجتھاد پر فاﺋز ہوۓ –اس مسلمان عاليقدر دانشور كی تاليفات میں سے قضا و شہادت اور عروۃ الوثقی پر حاشیہ ہمارے درميان موجود ہیں-