مصر : مسجد الشرقیہ كی تعمير كے لیے كويت كا تعاون

IQNA

مصر : مسجد الشرقیہ كی تعمير كے لیے كويت كا تعاون

9:15 - November 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1605429
بين الاقوامی گروپ : مصر كے صوبہ الشرقیہ میں گذشتہ روز مسجد ٫٫ محمد احمد منصور ٬٬ كا افتتاح كيا گيا اس افتتاحی تقريب میں كويت كے وزير اوقاف و مذھبی امور عبد اللہ المحيلبی نے بھی شركت كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے كويت كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كے وزير اوقاف و مذھبی امور عبد اللہ المحيلبی نے ايك انٹر ويو میں بتايا كہ اس مسجد كی تعمير میں ۸۷ ھزار مصری پونڈ لاگت آئی ہے انہوں نے وضاحت كی كہ مسجد كی تعميرات كے سلسلے میں دونوں ممالك كے درميان تعاون جاری رہے گا ۔
مصر كے مفتی علی جمعہ اور مصر كے صوبہ الشريقہ كے گورنرنے يحيی عبد المجيدنے اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں مسجد كی تعمير كے سلسلے میں كويت كی وزارت اوقاف اور مذھبی امور كا شكریہ ادا كيا ۔
اور اميد ظاہر كی كہ اساجد اور علمی مراكز كی تعمير كے سلسلے میں دونوں ممالك میں تعاون جاری رہے گا ۔
193534
نظرات بینندگان
captcha