حاج مرزا حسين ناﺋينی چودھویں صدی ھجری كے عظيم علماء اور فقہا میں سے ہیں جو كثرت تحقيق ،فصاحت اور كتابت كے لحاظ سے معروف ہیں –وہ نايين میں پيدا ہوۓ اور ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد اصفہان چلے گۓ اور دس سال كے بعد انہوں نے نجف اشرف كا رخ كيا-انہوں نے نجف میں آيات عظام :فشاركی ،صدر،مرزا بزرگ شيرازی اور آخوند خراسانی سے كسب فيض كيا اور كچھ مدت بعد تعليم دينے میں مشغول ہوگۓ-سيد محسن حكيم ،سيد محمود شاہرودی ،سيد محمد حجت ،سيد ابوالقاسم خوئی ،مرزا ھاشم آملی اور دسيوں دوسرے علماء فقہاء اور فضلاء ان كے شاگردوں میں سے ہیں –مرزا ناينی تحريك مشروطہ كے حاميوں اور اس كے قاﺋدين میں سے تھے –انہوں نے حكومت اسلامی كے بارے میں ايك كتاب تنبیہ الامۃ تحرير كی –ان كی ديگر كتابوں كے نام یہ ہیں :وسيلۃ النجاۃ ،قاعدۃ لا ضرر ،احكام خلل اور عروۃ الوثقی پر حاشیہ –اس عاليمقام عالم دين نے آخر كار ۲۶ جمادی الاولی سنہ ۱۳۵۵ ھ –ق كو ۷۹ سال كی عمر میں وفات پائی اور ان كو حضرت امام علی علیہ السلام كے حرم مطہر كے جوار میں سپرد خاك كيا گيا-