كتاب ٫٫ نماز نور چشم مصطفی ٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی

IQNA

كتاب ٫٫ نماز نور چشم مصطفی ٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی

10:46 - November 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1605903
ادب گروپ : سعيد شمس كی نماز كے موضوع پر كتاب ٫٫ نماز نور چشم مصطفی ٬٬ شائع ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے ۔

جمال پبلشرز كے مدير ٫٫ علی رضا سبحانی نسب ٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ بتايا كہ اس كتاب كے ذريعے نوجوان اور جوان سوال و جواب كی صورت میں ثقافت نماز سے آشنا ہو سكتے ہیں ۔
جمال پبلشرز كے مدير نے وضاحت كی كہ یہ كتاب ۶ ابواب پر مشتمل ہے۔
اس كتاب میں ذكر ہے كہ اگرچہ ہر دينی فرض كی اپنی جگہ خاص اہميت ہے ليكن معرفت خدا كے بعد كوئی فريضہ بھی نماز كے مرتبہ كو نہیں پہنچتا اس لیے كہ نماز معراج كی معراج ہے اور خدا سے تقريب كا وسيلہ ہے اور قيامت كے دن پہلا سوال بھی نماز كے متعلق ہی ہوگا ۔
یہ كتاب ۲۴۰ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كی قيمت ۲۱۰۰ تومان ہے اور اسے ۵۰۰۰ ہزار كی تعداد میں شائع كيا گيا ہے ۔
194549
نظرات بینندگان
captcha