بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۴ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو شھر بناب كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين باقر بنابی نے پيام نور يونيورسٹی میں قرآن كريم كے ۱۲ ویں سٹوڈنٹس مقابلوں میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ نہج البلاغہ میں ۱۳۳ نمبر خطبہ میں امير المٶمنين كے قرآن كے بارے میں فرماتے ہیں كہ قرآن ايسی حقيقت ہے كہ جس میں كوئی شك و شبھے كی گنجائش نہیں اور قرآن عزت كا ايك ايسا مركز ہے جس كے پيرو كار ہر گز مغلوب نہیں ہوتے ۔ جناب باقری بنابی نے كہا كہ قرآن مجيد انسان اور جن و شياطين كی تحريف سے محفوظ ہے قرآن خدا كی مخصوص كلام اور خدا كی قدرت كا مظہر ہے ۔
198194