بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ، تحريف قرآن كے بارے میں ہے تاكہ شيعوں كے خلاف ہونے والی سازشوں بالخصوص تحريف قرآن كی تہمت لگانے والوں كا جواب ديا جا سكے ۔
یہ كتاب ، سات عنوان میں لكھی گئی ہے اور مٶلف نے پہلے حصہ میں تحريف كا معنی كرتے ہوۓ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے دور میں قرآن جمع ہونے كی صورت میں ، تحريف قرآن كی نفی كی گئی ہے ۔
مولف نے اس كتاب كے تيسرے حصہ میں اہل سنت كی صحاح ستہ میں مسئلہ تحريف كو بيان كيا ہے اور پھر اہل سنت كی روايات كا جواب بھی ديا گيا ہے ۔
رسول جعفريان كی تاليف كردہ كتاب ﴿ افسانہ تحريف قرآن ﴾ كہ جس كا ترجمہ ﴿ محمود شريفی ﴾ نے كيا ہے پبلشر ﴿ بين الملل ﴾ كی كوششوں سے تيسری مرتبہ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آئی ہے۔
200308