مركز اسلامی حسينی لندن میں امام محمد باقر علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

مركز اسلامی حسينی لندن میں امام محمد باقر علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

8:49 - December 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1612861
بين الاقوامی گروپ : مركز اسلامی حسينی لندن نے امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت مسلم بن عقيل كی شہادت كی مناسبت سے سوگ كا اعلان كيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے مركز اسلامی حسينی لندن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز میں امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت مسلم بن عقيل كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد كيا گيا ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق آسمان امامت كے پانچویں اختر تابناك كی شہادت كی مناسبت سے ۱۷ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو رات ۸ بجے سے لے كر ۱۰ بجے تك مركز حسينی لندن میں مجلس عزا منعقد كی گئی تھی ۔
اس كے علاوہ ۱۹ دسمبر كو بھی اس مركز میں حضرت مسلم بن عقيل كی شہادت كی مناسبت سے ايك مجلس منعقد كی جاۓ گی ۔
202872
نظرات بینندگان
captcha