عظيم سياستدان اور فلسفی ٫٫خواجہ نصير الدين طوسی٬٬ كی وفات(۶۷۲ ھ ق)

IQNA

15:38 - December 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1615505

عظيم سياستدان اور فلسفی ٫٫خواجہ نصير الدين طوسی٬٬ كی وفات(۶۷۲ ھ ق)

ايران پر مغلیہ حملے كے بعد ٬خواجہ نصير الدين طوسی كی اعلی سوچ اور علمی مرتبہ باعث بنا كہ ہلاكو خان مغل ان كو عظيم شخصيات میں سے شمار كرتا اور ان كی جان و مال كی حفاظت كے لیے كوشش كرتا رہا اس كے بعد سے خواجہ بہت زيادہ اثر و رسوخ كے مالك ہو گۓ

ايران پر مغلیہ حملے كے بعد ٬خواجہ نصير الدين طوسی كی اعلی سوچ اور علمی مرتبہ باعث بنا كہ ہلاكو خان مغل ان كو عظيم شخصيات میں سے شمار كرتا اور ان كی جان و مال كی حفاظت كے لیے كوشش كرتا رہا اس كے بعد سے خواجہ بہت زيادہ اثر و رسوخ كے مالك ہو گۓ اور انہوں نے اسلامی ثقافت اور اسلامی ممالك كی بابت بہت زيادہ خدمات انجام دیں خواجہ نصير الدين نے مغل حكومت میں وزارت كے عہدہ پر فائز ہونے كے دوران مندرجہ ذيل خدمات انجام دیں:
1. علمی اداروں ٬كتاب خانوں اور ثقافتی مراكز كو آگ لگانے سے منع كرنا
2. اپنے دور كے عظيم علماء اور دانشوروں كو مغلوں كے ظلم و ستم سے نجات دلانا-
3. اسلامی ممالك پر مغلوں كے حملوں میں ركاوٹ ڈالنا
4. مراغہ كے عظيم رصد خانہ اور لائبريری كی تأسيس
علاوہ از اين خواجہ كا درس بہت پر رونق ہوتا تھا اور كئی مایہ ناز شاگردوں نے اس میں تربيت حاصل كی –علامہ حلی ٬كمال الدين ميثم بحرانی ٬قطب الدين رازی اور سيد ركن الدين استر آبادی ٬خواجہ كے شاگردوں میں سے ہیں اس عظيم شيعہ عالم دين نے ۸۰ سے زائد نوشتہ جات ہمارے درميان موجود ہیں جن میں سے بعض كے نام كچھ اس طرح ہیں:اخلاق ناصری ٬اساس القتباس اوصاف الاشراف اور علم المثلث
اس گرانقدر دانشور نے ۷۵ سال كی عمر میں وفات پائی اور انہیں عراق كے شہر كاظمين میں سپرد خاك كيا گيا –
نظرات بینندگان
captcha