بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے امارات كے روزنامہ البيان ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس انجمن كی سربراہ ٫٫ اميرة الشنوانی ٬٬ نے كہا كہ اس حفظ قرآن سنٹر كے افتتاح كا مقصد مسلمان خواتين میں حفظ قرآن كا شوق پيدا كرنا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اس انجمن كی كوشش ہے كہ وہ دينی اور قرآنی سنٹرز كی تعداد میں اضافہ كر كے خواتين كے درميان ناخواندگی كی شرح كو كم كر ے۔
محترمہ اميرة الشنوانی نے وضاحت كی كہ زندگی كے ہر شعبے سے تعلق ركھنے والی خواتين اس سنٹر كے قرآنی پروگراموں میں شركت كر سكتی ہیں ۔
206562