مدرسہ امام خمينی رہ كے طلاب كے درميان قرآنی مقابلوں كے نتائج كا اعلان

IQNA

11:07 - December 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1616294

مدرسہ امام خمينی رہ كے طلاب كے درميان قرآنی مقابلوں كے نتائج كا اعلان

اعزازی گروپ / كرار علی جعفری : مدرسہ امام خمينی رہ میں غير ايرانی طلاب كے درمان مقابلوں میں ممتاز طلباء كا اعلان كر ديا گيا ہے ۔

قم سے ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ ٫٫ فجر ٬٬ نامی قرآنی مقابلے امسال ۱۸ اور ۱۹ دسمبر كو منعقد كیے گۓ تھے ۔
ان مقابلوں میں قرائت كے موضوع میں تاجيكستان كے سيد ثمر الدين صمداف نے پہلی ، افغانستان سے تعلق ركھنے والے سيد ابا ذر واحد نے دوسری اور عراق سے ھانی عبادی نے تيسری پوزيشن حاصل كی ۔
ترتيل كے موضوع پر آذربائيجان سے تعلق ركھنے والے يوسف بافقیہ اور آنار محمد اف نے با الترتيب پہلی اور دوسری جبكہ تاجيكستان كے روح اللہ قلندراف نے تيسری پوزيشن حاصل كی حفظ كل قرآن كے موضوع میں افغانستان كے احمد اخلاقی اور علی جان احسانی نے با الترتيب پہلی اور دوسری پوزيشن حاصل كی جبكہ پاكستان سے تعلق ركھنے والے عبد الكريم عباسی نے تيسری پوزيشن حاصل كی ۔
۲۰ پاروں كے حفظ كے مقابلے میں افغانستان سے تعلق ركھنے والے سيد اسد اللہ اصغری ، سيد محمد علمی اور غلام حيدر باہنر نے با الترتيب پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ۔
جبكجہ ۱۰ پاروں كے حفظ كے مقابلے میں افغانستان سے تعلق ركھنے والے سيد عبد اللہ حسينی نے پہلی ، نائيجريا كے ابراہيم محمد نے دوسری اور تاجيكستان كے محمد رحيمی نے تيسری پوزيشن حاصل كی ۔
206632
نظرات بینندگان
captcha