عارف اور عالم با عمل آيت اللہ ٫٫ سيد عبد الكريم كشميری ٬٬ كی وفات﴿۱۴۱۹ ھ ق﴾

IQNA

عارف اور عالم با عمل آيت اللہ ٫٫ سيد عبد الكريم كشميری ٬٬ كی وفات﴿۱۴۱۹ ھ ق﴾

12:10 - December 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1616342
آيت اللہ سيد عبد الكريم كشميری سن ۱۳۴۵ ھ ق كو نجف اشرف میں پيدا ہوۓ –نجف میں ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد ٫انہوں نے آيا ت عظام :خوئی ٫سيد عبد الاعلی سبزواری ٫سيد عبد الھادی شيرازی اور شيخ كاظم شيرازی كے درس خارج میں شركت كی

آيت اللہ سيد عبد الكريم كشميری سن ۱۳۴۵ ھ ق كو نجف اشرف میں پيدا ہوۓ –نجف میں ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد ٫انہوں نے آيا ت عظام :خوئی ٫سيد عبد الاعلی سبزواری ٫سيد عبد الھادی شيرازی اور شيخ كاظم شيرازی كے درس خارج میں شركت كی-بہت ذھين ہونے كی وجہ سے انہوں نے بہت كم مدت میں ٫آيت اللہ خوئی سے اجتھاد كی ڈگری حاصل كر لی-اس كے بعد انہوں نے حوزہ میں فلسفہ كی اعلی سطح كی تعليم دينا شروع كر دی- آيت اللہ كشميری تعليم دينے میں اس قدر محنت كرتے تھے كہ ہر روز فقہ ٫اصول ٫فلسفہ٫ اور ادبيات عرب كے علاوہ ديگر علوم میں گيارہ درس ديتے تھے وہ تعليم دينے ٫تحقيق اور تاليف كے علاوہ سير و سلوك اورت تہذيب نفس میں بھی اعلی مراتب پر فائز تھے اور وہ صاحب كرامات بھی تھے حكومت بعث عراق كے دباٶ كے بعد وہ خفیہ طور پر اپنے گھر والوں كے ہمراہ ايران روانہ ہوۓ اور ايران اور عراق كے باڈر پر ان كی تمام علمی تحريریں ٫عراقی پوليس كے ہاتھ لگ گئیں –آخر كار اس عظيم عارف اور مایہ ناز عالم دين نے ۸ فروردين سن ۱۳۷۴ ھ ش كو كچھ عرصہ بيمار رہنے كے بعد ۷۲ سال كی عمر میں وفات پائی اس عظيم عالم دين كی نماز جنازہ آيت اللہ بہجت كے توسط سے ہوئی اور انہیں حضرت معصومہ كے جوار میں سپرد خاك كيا گيا-

نظرات بینندگان
captcha