آيت اللہ شاہ آبادی كے تين فقہی و اصولی رسائل پر مشتمل كتاب كی اشاعت

IQNA

آيت اللہ شاہ آبادی كے تين فقہی و اصولی رسائل پر مشتمل كتاب كی اشاعت

10:32 - January 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1616626
فكر و نظر گروپ : آيت اللہ شاہ آبادی كے تين فقہی و اصولی رسائل پر مشتمل كتاب جس كی تحقيق كا سہرا جناب علی صدرائی خوئی كے سر ہے اور اسے ٫٫ فرھنگ و انديشہ اسلامی ٬٬ تحقيقی سنٹر نےشائع كيا ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق ان تين فقہی و اصولی رسائل میں جن عناوين كو زير بحث لايا گيا ہے ۔
وہ یہ ہیں :
1. عدم انسداد باب العلم
2. رسالة فی الرضاع
3. رسالة فی الرجعة فی الطلاق الرجعی
رسالة فی الرضاع میں جن عناوين كو مد نظر ركھا گيا ہے ان میں ٫٫ الرضاع كا النسب فی نشر الحرمة ٬٬ ما ھو قضية الاصل المتبع فی تعيين التحريم نفی عموم المنزلہ ٬٬ وغيرہ شامل ہیں ۔ اس كتاب كے تيسرے باب میں جن عناوين كو زير بحث لايا گيا ہے ان میں
لو رجع الزوج و ادعت الزوجة عدم الدخول فی رجوع الاخرين ، قبول قول المرة مع اليمين فی ادعاء انقضاء العدة وغيرہ شامل ہیں اس كتاب كا ديپاچہ جيسے حجة الاسلام و المسلمين علی اكبر شاہ نے تحرير كيا ہے وہ لكھتے ہیں كہ ٫٫ اگرچہ مرحوم آيت اللہ شاہ آبادی سے بہت كم علمی آثار ہم تك پہنچے ہیں ليكن تاريخ اس پر گواہ ہے ان كے آثار كئی انسائيكلو پیڈيا سے گرانقدر ہیں جن میں سے ايك وجود مبارك حضرت امام خمينی رہ بھی ہے جن كی علمی پرورش آيت اللہ شاہ آبادی نے كی مرحوم كی اس كتاب كو ۲۰۰۰ كی تعداد میں طباعت كيا گيا ہے ۔ 207248

نظرات بینندگان
captcha