امام جمعہ شبستر : بعثت انبياء كا مقصد انسانی فطر ت كو بيدار كرنا ہے

IQNA

10:26 - January 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1617683

امام جمعہ شبستر : بعثت انبياء كا مقصد انسانی فطر ت كو بيدار كرنا ہے

فكر و نظر گروپ : امام جمعہ شبستر نے بعثت انبياء اور انزال كتب كا مقصد فطرت انسانی كو بيدار كرنا بتايا ہے ۔


حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ محمد زادہ ٬٬ جو ايران كے شہر شبستر كے امام جمعہ ہیں انہوں نے بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ فطرت انسانی ايسا عنوان ہے جس پر دين مبين اسلام نے بہت توجہ كی ہے اور قرآنی آيات میں بھی اس اہم نكتے كی طرف اشارہ كيا گيا ہے تاكہ انسان یہ جان سكے كہ اس كی حقيقی حيثيت كيا ہے اور یہی وجہ ہے كہ خداوند نے انسان كو كرہ زمين پر اپنے خليفہ كی حيثيت سے متعارف كروايا ہے اور اس مقام تك رسائی حاصل كرنے كے لیے انبياء الہی كو بھيج كر اور كتب آسمانی نازل كر كے انسانوں كی بہترين راہنمائی كا انتظام كيا ہے اور خداوند نے قرآن كريم میں تقوی اور پرھيز گاری كو انسان كے درميان تفريق كا ذريعہ قرار ديا اور انسانوں كو اسی بنياد پر متقين ، مومنين اور گمراہوں كے مختلف شعبوں میں تقسيم كيا جا سكتا ہے ۔
٫٫ محمد زادہ ٬٬ نے كہا كہ تعليم اور تزكیہ وہ اہم عنصر ہے جسے بعثت انبياء اور انزال كتب كا فلسفہ قرار ديتے ہوۓ انسانوں كو اپنی فطرت سے غافل نہ ہونے كا ذريعہ قرار ديا جا سكتا ہے ، انہوں نے ٫٫ آيت الكرسی ٬٬ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ دين كامل اور صرف اور صرف اسلام ہے اور ايك مسلمان شخص كو اوامر و نواھی الہی كے سامنے سر تسليم خم ہونا چاہیے تاكہ وہ اپنی فطرت كو سالم ركھ سكے اور خدا كے نورانی راستے پر گامزن رہے ۔ 208558
نظرات بینندگان
captcha