بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ نے العربیہ نیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد الباقر المہدی نے كہا كہ امام حسين علیہ السلام فقط شيعوں كے نہیں بلكہ تمام مسلمان كےامام ہیں اور سبھی ان كی اور ان كے يار و انصار كی شہادت كی ياد مناتے ہیں ۔
انہوں نے كويت كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ ۱۰ محرم الحرام كی قومی چھٹی كا اعلان كریں ۔انہوں نے كہا كہ محرم میں امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا ساتھيوں كا خون اسلام ، قرآن اور سنت پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے دفاع میں بہايا گيا ۔
محمد الباقری نے شيعہ خطباء سے اپيل كی ھے كہ وہ منبر حسينی میں ايسی ابحاث كو نہ چھیڑیں جن سے كسی مذھب كی دل آزاری ہو بلكہ وہ لوگوں كو اتحاد و وحدت كی دعوت دیں ۔
كويت كے شيعوں كے مرجع نے اپنے اخباری بيان میں اہل سنت مسلمانوں سے اپيل كی ھے كہ وہ وحدت و يكجہتی كا عملی ثبوت ديتے ہوۓ عزاداری سيد الشھداء میں شركت كریں ۔
210301