بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں دنيا و آخرت كے اوصاف بيان كیے گۓ ہیں اور قرآن و سنت كی روشنی میں دنيا اور آخرت كا تقابل كيا گيا ہے اور اسی طرح قرآن و سنت ہی كی روشنی میں دنيا اور آخرت كے درميان رابطے كو بيان كيا گيا ہے ۔
اس كے علاوہ اس كتاب میں مفہوم دنيا ، دنيا كی آفات اور بركات ، اور آيات و روايات كی نظر میں قابل مذمت دنيا ، دنيا اور آخرت میں تفاوت اور دنيا و آخرت میں شباھت جيسے موضوعات كو زير بحث لايا گيا ہے ۔
اس سے پہلے يعقوب علی برجی كی كتاب ٫٫ اخلاق پيامبران در قرآن ٬٬ شائع ہو چكی ہے اس كتاب میں مٶلف نے آيات قرآن كريم سے استفادہ كرتے ہوۓ ہر پيغمبر كی اخلاقی خصوصيات كو بيان كيا ہے ۔
اس كتاب كو امير كبير پبلشرز نے شائع كيا تھا ۔
210740