متحدہ عرب امارات میں محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزا

IQNA

متحدہ عرب امارات میں محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزا

13:08 - January 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1619725
اعزازی گروپ / جمشيد غضنفری : متحدہ عرب امارات كے مختلف شھروں میں محرم الحرام كے حوالے سے پرورگراموں كا اعلان كر ديا گيا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق محرم الحرام كی مناسبت سے متحدہ عرب امارات كی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا كے پروگرام ہوں گے ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق عزاداری سيد الشھداء كے سلسلے میں دبئی میں مسجد امام حسين میں رات ۹ بجے مجلس عزا ہو گی ۔
اسی طرح ابو ظہبی میں مسجد ٫٫ عيسی محفوظ ٬٬ حسينیہ ايرانيان اور حسينہ پاكستان میں بھی مجلس عزا اور ماتم داری ہوگی اس كے علاوہ شارجہ میں حسينیہ و مسجد الزھراء میں مجلس عزا منعقد كی جاۓ گی ۔
210692
نظرات بینندگان
captcha