مسلمان كونسل كی طرف سے برطانوی پادری كے اسلام مخالف بيان كی مذمت

IQNA

14:13 - January 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1620557

مسلمان كونسل كی طرف سے برطانوی پادری كے اسلام مخالف بيان كی مذمت

بين الاقوامی گروپ : برطانوی مسلم كونسل نے ايك بيانیہ كے ذريعہ برطانوی پادری كے اسلام كے خلاف اظہارات كے خلاف سخت تنقيد كی ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق آسوشیٹیڈ پريس نے كہا ہے كہ برطانوی مسلم كونسل كے جنرل سيكرٹری محمد عبد الباری نے گذشتہ روز برطانوی پادری كے اسلام كے خلاف بيان پر شديد رد عمل ظاہر كرتے ہوۓ كہا كہ ايسے بيانات كا كوئی فائدہ نہیں بلكہ اس سے اختلافات كو وسعت دينے میں مدد ملے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے كہا كہ اديان الہی كے پيرو كاروں كے مابين بہتر تعلقات كے لیے دينی راہنماٶں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اس عمل سے پرہيز كریں جس سے اختلافات سے بد گمانی كی فضا پيدا ہو ۔
الباری نے كہا كہ مسلمانوں كی پوری كوشش ہے كہ وہ اپنے اور دوسرے اديان كے مابين مشتركہ مقاصد اور تعليمات كا سراغ لگائیں اور زندگی كے مطلوبہ شرائط كے حصول كی راہیں متعين كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عيسائی پادری كے حالیہ بيان سے یہ اندازہ لگايا جا سكتا ہے كہ و ہ اديان كے مابين اچھے برتاٶ كے خواہاں نہیں ہیں اور وہ اسلام و عيسائيت كے درميان اختلافات ڈالنا چاہتے ہیں ۔
211641
نظرات بینندگان
captcha