{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں واقعہ كربلا كی تاريخی حوالے سے بحث كی گئی ہے ۔
مٶلف نے اس كتاب میں مدينہ سے امام حسين علیہ السلام كے خروج كے اسباب اور اس سفر كے دوران جو جو واقعات رونما ہوۓ ہیں ان كو قلمبند كيا ہے ۔
اس كے علاوہ مٶلف نے اس كتاب میں زمانے كے اموی خلفاء كے اہل بيت پر مظالم كا بھی تذكرہ كيا ہے ۔
اس كتاب كو ٫٫ داود دومان ٬٬ نے تركی زبان میں ترجمہ كيا ہے یہ كتاب ۲۶ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كو ٫٫ عصر ٬٬ پبلشرز نے شائع كيا ہے ۔
211953