قطر، مسلم تاجر خواتين كی تيسری نشست كا ميزبان

IQNA

قطر، مسلم تاجر خواتين كی تيسری نشست كا ميزبان

15:20 - January 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1620964
بين الاقوامی گروپ : قطر كے دارالحكومت دوحہ كے مشہور ہوٹل ٫٫ شرايتون ٬٬ میں مسلم تاجر خواتين كی تيسری نشست ہوگی جس كی ميزبان امير قطر كی اھلیہ ،٫٫ شيخ موزہ بنت ناصر المسند ٬٬ ہوں گی ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق << pinsula >> اخبار نے لكھا ہے كہ اس نشست میں ۱۵۶ اسلامی ممالك كی مسلم تاجر خواتين شريك ہوں گی اور اس اجلاس كا اہتمام قطر كی وزارت تجارت و صنعت اور اسلام ڈويلپمنٹ بينك نے كيا ہے ۔
اس نشست كے انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك اور غير اسلامی ممالك كے درميان سرمایہ كاری كی عملی راہوں پر تبادلہ خيال كرنا اور اس میں مسلم خواتين كے كردار پر بھی بحث كی جاۓ گی ۔
یہ اجلاس ايك بہترين موقع ہو گا كہ جس سے مسلم تاجروں كے درميان تجارتی تعلقات اور باہمی تجربات سے استفادہ كيا جاۓ گا ۔
212019

نظرات بینندگان
captcha