تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے سربراہ مصطفی رنجبر شيرازی نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس كانفرنس میں مہمان خصوصی ڈاكٹر سيد محمد تيجانی سماوی ہوں گے اور ان كے علاوہ پروفيسرز ، علماۓ اہل سنت ، اسلامی ممالك كے سفراء اور تنزانیہ كی نامور شخصيات شريك ہوں گی ۔ انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس كا اہم حصہ ڈاكٹر سيد محمد سماوی تيجانی اور پروفيسرز كے درميان امام حسين علیہ السلام كے قيام كے علل و اسباب پر بحث و گفتگو ہوگی ۔ جناب زنجبر نے كہا كہ تنزانیہ كے ٹی وی چينل اس پروگرام كو براہ راست نشر كریں گے اور اس ملك كے پرنٹ میڈيا بھی وسيع پيمانے پر اسے كوريج دے گا ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ڈاكٹر تيجانی نے تنزانیہ میں مقيم ايرانيوں كے اجتماع میں شركت كی اور اپنے شيعہ ہونے كی تفصيل بيان كی ۔
212335