تنزانیہ میں قيام امام حسين علیہ السلام كے علل و اسباب پر عظيم كانفرنس

IQNA

15:28 - January 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1620966

تنزانیہ میں قيام امام حسين علیہ السلام كے علل و اسباب پر عظيم كانفرنس

بين الاقوامی گروپ : تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے تعاون سے امام حسين علیہ السلام كے قيام كے علل و اسباب پر كانفرنس منعقد كی گئی ۔


تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے سربراہ مصطفی رنجبر شيرازی نے { بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس كانفرنس میں مہمان خصوصی ڈاكٹر سيد محمد تيجانی سماوی ہوں گے اور ان كے علاوہ پروفيسرز ، علماۓ اہل سنت ، اسلامی ممالك كے سفراء اور تنزانیہ كی نامور شخصيات شريك ہوں گی ۔ انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس كا اہم حصہ ڈاكٹر سيد محمد سماوی تيجانی اور پروفيسرز كے درميان امام حسين علیہ السلام كے قيام كے علل و اسباب پر بحث و گفتگو ہوگی ۔ جناب زنجبر نے كہا كہ تنزانیہ كے ٹی وی چينل اس پروگرام كو براہ راست نشر كریں گے اور اس ملك كے پرنٹ میڈيا بھی وسيع پيمانے پر اسے كوريج دے گا ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ڈاكٹر تيجانی نے تنزانیہ میں مقيم ايرانيوں كے اجتماع میں شركت كی اور اپنے شيعہ ہونے كی تفصيل بيان كی ۔
212335
نظرات بینندگان
captcha