{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں شيخ محمد حسن صلاح الدين ، سينٹر علامہ عباس كميلی ، مرزا يوسف حسين ، حسين مسعودی اور علامہ آفتاب جعفری نے شركت كی ۔
اس اجلاس كا اہتمام ماہ محرم الحرام كی مناسبت سے جعفریہ الائنس نے كہا تھا اور یہ اجلاس شھيد حميد بھوپانی ھال میں منعقد كيا گيا تھا ۔
علماۓ امامیہ پاكستان كے صدر شيخ محمد حسن صلاح الدين نے اس اجلاس سے خطاب كرتے ہوۓ محرم الحرام كی مناسبت سے حاضرين كو تسليت پيش كی اور كہا كہ ملكی حالات كو مد نظر ركھتے ہوۓ علماء ، ذاكرين اور شعراء كو چاہیے كہ وہ ايسے مطالب بيان نہ كریں جو مسلمانوں كے درميان اختلافات كا سبب بنتے ہوں ۔
جعفریہ الائنس كے صدر سينٹر علامہ عباس كميلی نے بھی اپنی تقرير میں محرم الحرام كی مناسبت سے تسليت عرض كی اور علماۓ كرام ، ذاكرين عظام شعراء اور مذھبی انجمنوں كے صدور كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ اس سال بھی عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام حسب سابق بھر پور انداز میں منائی جاۓ گی ۔
212990