ھالينڈ میں عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا انعقاد

IQNA

ھالينڈ میں عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا انعقاد

12:02 - January 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1621251
بين الاقوامی گروپ : پوری دنيا كے شيعوں كی طرح ھالينڈ كے شيعوں نے بھی امام حسين علیہ السلام اور ان كے با وفا ساتھيوں كی شھادت كے غم میں اول محرم الحرام سے عزاداری كا انعقاد كيا ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے JAFARIYA NEWS كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ھالينڈ كے شھر ٫٫ ڈن ھاك ٬٬ میں اسلامی مركز الكوثر نے ايك اطلاعیے كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ اول محرم سے ۱۳ محرم الحرام تك یہ مركز اسلامی ، عزاداری سيد الشھداء علیہ السلام كا انعقاد كرے گا ۔
اس پروگرام میں واقعہ كربلا كے موضوع پر پہلے خطاب ہو گا اس كے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری ہو گی ۔
اس مركز نے تمام محبان اھل بيت علیھم السلام كو اس پروگرام میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
213054

نظرات بینندگان
captcha