پاكستان :ملك بھر میں يوم عاشوركے موقع پرعزا داروں كی نوحہ خوانی اور ماتم

IQNA

پاكستان :ملك بھر میں يوم عاشوركے موقع پرعزا داروں كی نوحہ خوانی اور ماتم

16:36 - January 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1621856
ملك بھر میں يوم عاشورمذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا جارہا ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں سے شبیہہ ذوالجناح اور علم كے جلوس برآمد ہورہے ہیں اور عزاداران سيد الشہدا اور ان كے رفقا كی قربانيوں پر انہیں خراج عقيدت پيش كریں گے

ملك بھر میں يوم عاشورمذہبی عقيدت و احترام كے ساتھ منايا جارہا ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں سے شبیہہ ذوالجناح اور علم كے جلوس برآمد ہورہے ہیں اور عزاداران سيد الشہدا اور ان كے رفقا كی قربانيوں پر انہیں خراج عقيدت پيش كریں گے۔يوم عاشور كے موقع پر ملك بھر میں جلوس برآمد ہورہے ہیں اورمجالس منعقد كی جا رہی ہیں ۔ يوم عاشور كے موقع پر اسلام آباد كی امام بارگاہ زينبیہ میں اذان علی اكبر كے بعد تعزیہ كا جلوس برآمدكر مركزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سكس میں اختتام پذير ہوگا۔راولپنڈی میں قديمی امام بارگاہ كرنل مقبول سے برآمد ہوكر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس كرنل مقبول امام بارگاہ میں اختتام پذير ہوگا۔كراچی میں مركزی مجلس نشتر پار ك میں ہوئی جس مسجد شاہ خراساں سے تعزیے زوالجناح اور علم برآمد ہوا جونشتر پارك ، سرشاہ نواز بھٹو روڈ ، فادر جيمس روڈ ، محفل شاہ خراساں ، ايم اے جناح روڈ ، مينسفيلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ايم اے جناح روڈ ، ٹھٹھائی كمپاؤنڈ ، آدمجی بدھا بھائی روڈ ، بابائے اردو روڈ ، نشتر روڈ ، بارہ امام ، الطاف حسين روڈ ،ايم اے جناح روڈ ، بولٹن ماركیٹ ، بمبئی بازار اورنواب محبت خان جی روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينیہ ايرانيان پر اختتام پذير ہوگا۔اس دوران عزاداران سينہ زنی اور زنجير زنی كركے حضرت فاطمة الزہرا كو ان كے لال كا پرسہ دے رہے ہیں ۔لاہور شہر میں شب عاشور كا مركزی جلوس نثار حويلی اندرون موچی گیٹ سے ہفتے كی رات برآمد ہواجوآج شام كربلاگامے شاہ پہنچ كراختتام پذيرہو گا،جلوس كی حفاظت كے لئے26ہزارپوليس اہلكارتعينات كئے گئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha