لبنان كے شيعوں نے ٫٫ مردہ باد امريكہ ٬٬ اور ٫٫ مردہ باد اسرائيل ٬٬ كے نعروں كے ساتھ عاشورہ حسينی ﴿ علیہ السلام﴾ منايا

IQNA

10:42 - January 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1622035

لبنان كے شيعوں نے ٫٫ مردہ باد امريكہ ٬٬ اور ٫٫ مردہ باد اسرائيل ٬٬ كے نعروں كے ساتھ عاشورہ حسينی ﴿ علیہ السلام﴾ منايا

اعزازی گروپ / محمد دريا بان : لبنان میں لاكھوں كی تعداد میں شيعوں نے عاشوراۓ حسينی علیہ السلام كے موقع پر مردہ باد امريكہ ، اور مردہ باد اسرائيل كے نعرے لگاۓ ۔ سيد الشھداء كے ان عزاداروں میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ بھی موجود تھے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے المنار ٹی وی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لبنان كے لاكھوں شيعوں نے عاشوراۓ حسينی علیہ السلام میں شركت كی انہوں نے اپنے ہاتھوں میں امام خمينی رہ ، رھبر انقلاب اسلامی ، سيد حسن نصر اللہ ، امام موسی صدر اور دوسرے شھداء كی تصاوير اٹھا ركھی تھیں اور وہ لبيك يا حسين كا ورد كر رہے تھے ۔
عزاداروں كے اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ سيد حسن نصر اللہ نے اسرائيل كو مخاطب كر كے كہا كہ اگر اسرائيل نے دوبارہ جارحيت كی تو ہم شھداۓ كربلا سے الھام ليتے ہوۓ اسرائيل كو وہ سبق سكھائیں گے جس كے نتيجے میں علاقے میں بہت سی تبديلياں آئیں گی ۔
214142



نظرات بینندگان
captcha