بنگلہ ديش میں زيات عاشورہ كا پہلی بار ترجمہ اور اشاعت

IQNA

بنگلہ ديش میں زيات عاشورہ كا پہلی بار ترجمہ اور اشاعت

11:06 - January 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1622425
اعزازی گروپ / ڈاكٹر سيد محمد رضا ہاشمی : ٫٫ انجمن پنجتنی كولنا ٬٬ نے پہلی بار بنگلہ ديش میں زيارت عاشورہ كا بنگالی زبان میں ترجمہ كر كے اسے شائع كيا ہے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق زيارت عاشورہ كا یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہے اور اس میں بعض تعبيرات جيسے ٫ ابن الكباد ٬٬ كی وضاحت بھی كی گئی ہے ۔
اس زيارت كا ترجمہ بنگال كے عالم دين ٫٫ منير حسين خان ٬٬ نے كيا ہے موصولہ رپورٹ كے مطابق ترجمے كے ساتھ عربی كا متن بھی ديا گيا ہے ۔
تاكہ اصل زيارت عاشورہ سے بھی استفادہ كيا جا سكے ۔
زيارت عاشورہ كا یہ ترجمہ ايك ہزار كی تعداد میں شائع كيا گيا ہے ۔
اور عاشورہ حسينی علیہ السلام كے موقع پر بنگلہ ديش كے اہم عزاداری مراكز میں اس كتابچے كو تقسيم كيا گيا ہے ۔
214544
نظرات بینندگان
captcha