13 محرّم سنہ 1021 ھ۔ق كو معروف ايرانی عالم دين اور فقیہ ملا عبداللہ شوشتری نے وفات پائی ۔انہوں نے عراق كے شہر نجف اشرف میں واقع اعلی دينی درسگاہ میں برسوں تعليم حاصل كی اور ممتاز علما سے كسب فيض كيا ۔اس كے بعد وہ ايران واپس آگئے اور درس وتدريس میں مشغول ہوگئے ۔ملا عبداللہ شوستری كا زہدوتقوی بہت زيادہ مشہور تھا اور ان كی سادہ زندگی كا عام شہرہ تھا ۔اس كے علاوہ وہ لوگوں كی مشكلات اور مسائل دوركرنے میں پيش پيش رہتے اور لوگوں كے دكھ دردمیں شريك رہتے تھے ۔