غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لیے مسلمانوں اور عربوں كے اتحاد كی ضرورت

IQNA

غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لیے مسلمانوں اور عربوں كے اتحاد كی ضرورت

11:47 - January 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1623455
بين الاقوامی گروپ : شام كے وزير خارجہ ٫٫ وليد المعلم ٬٬ نے اسرائيلی جارحيت كا مقابلہ كرنے كے لیے فلسطينيوں كے درميان قومی اتحاد اور پھر مسلمانوں اور عربوں كے اتحاد پر زور ديا ہے تا كہ غزہ میں اسرائيل كے پيدا كردہ بحران كا راستہ روكا جا سكے ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق شام كی سركاری خبر رساں ايجنسی ﴿ sana ﴾ نے كہا ہے كہ شام كے وزير خارجہ ٫٫ وليد المعلم ٬٬ نے روسی صدر كے ايلچی الكزينڈر سلطائف سے مقبوضہ فلسطين كے بحرانی حالات بالخصوص غزہ كے حالیہ واقعات پر گفتگو كی ۔
اس ملاقات میں طرفين نے اسرائيلی حملوں كے نتيجہ میں فلسطين كی صورت حال پر تبادلہ خيال كيا شامی وزير خارجہ نے اس بحران سے نجات حاصل كرنے كے لیے فلسطينيوں كے قومی اتحاد اور مسلمانوں اور عربوں كے اتحاد پر زور ديا ۔
المعلم اور سلطائف نے شام اور روس كے مابين اقتصادی تعلقات كے فروغ پر بھی گفتگو كی ۔
215555

نظرات بینندگان
captcha