{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق علوم قرآنی كالج زاھدان كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ یہ كانفرنس تين اہم عناوين پر مشتمل ہو گی جس میں ٫٫ قرآن كی نگاہ میں قوميت كا تصور ، قرآن كی رو سے تفرقہ كے اسباب ، عصر حاضر میں قرآن اور قومی اتحاد اور اسلامی وحدت كا محور ٬٬ شامل ہیں ، اس كے علاوہ جو دوسرے عناوين اس كانفرنس میں زير بحث آئیں گے ان میں ٫٫ وحدت اسلامی میں شعائر الہی كا كردار ، تقیہ ، قرآنی فريضہ اور وحدت اسلامی ، قاعدہ نفی سبيل اور اس كا وحدت اسلامی میں كردار ٬ عفو و درگذر اور اس كا وحدت اسلامی میں كردار ، قرآن كی نگاہ میں عام لوگوں كی سر پرستی ، دشمنان اسلام كا وحدت اسلامی كو كمزور كرنے میں كردار ، اسلامی معاشرے كو قرآنی تعليمات كی طرف رہنمائی كے اصول ، اتحاد امت میں قرآنی سرگرميوں كا كردار ، وغيرہ شامل ہیں ۔
اس كانفرنس میں جن عناوين پر مقالات لكھے گۓ ہیں ان میں ٫٫ قرآن میں قومی وحدت اور اسلامی اتحاد كا مفہوم ٬، قرآن كی نگاہ میں قومی اتحاد كی حيثيت ، قرآن كی نظر میں اسلامی وحدت كی حقيقت اور حيثيت ، قرآن كی رو سے اتحاد اسلامی كےاصول وغيرہ شامل ہیں ۔
اس كانفرنس كے مقابلہ ٫٫ مقالہ نويسی میں شركت كرنے كے لیے مقالات ۵ مارچ ۲۰۰۸ ء تك ارسال كیۓ جا سكتے ہیں ۔
215823