عنقريب حرمين عسكريين علیہ السلام كی تعمير نو كا آغاز

IQNA

عنقريب حرمين عسكريين علیہ السلام كی تعمير نو كا آغاز

11:19 - January 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1623762
بين الاقوامی گروپ : عراق كے مقدس مقامات كی تعميراتی كونسل كے سربراہ نے سامراء میں حرمين عسكريين علیہ السلام كی تعمير نو كا كام آئندہ چند دنوں میں شروع كرنے كا عندیہ ديا ہے
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ براثا ٬٬ نيوز ايجنسی نے كہا ہے كہ عراق كے مقدس مقامات كی تعميراتی كونسل كے سربراہ ٫٫ حق الحكيم ٬٬ نے گذشتہ روز ايك نيوز كانفرنس سے خطاب كرتے ھوۓ سامراء میں حرمين عسكريين علیہ السلام كی آئندہ چند دنوں میں تعمير نو كا كام شروع كرنے كا عندیہ ديا ہے ۔ اور كہا كہ اس تعمير نو میں گنبد اور ضريح مطہر كی تعمير كے علاوہ اس میں قيمتی پتھروں كی تعمير نو بھی شامل ہے ۔ یہ تعمير نو كا كام ايك تركی كی كمپنی انجام دے رہی ہے جس نے اس پراجيكٹ كو چھ مہينے میں مكمل كرنے كا وعدہ كيا ہے ،
حق الحكيم نے كہا كہ حرمين عسكريين علیہ السلام كی تعمير نو كے كام كے دوسرے مرحلہ كا آغاز جولائی ۲۰۰۸ ء میں ہوگا ۔ تعمير نو كے كام كی نگرانی كرنے والے افراد كی كمیٹی عراقی وزارت سياحت ، اوقاف اور آباد كاری كے نمائندگان پر مشتمل ہوگی كہ انہوں نے كہا كہ حرمين عسكريين علیہ اللسام كی تعمير نو كے حوالے سے تركی میں منعقد كیے گۓ اجلاس میں یہ فيصلہ كيا گيا ہے كہ نۓ تعمراتی پروگرام میں ضريح اور گنبد میں كچھ تبديلياں بھی كی جائیں گی حق الحكيم نے مزيد كہا كہ اس تعميراتی منصوبے كے لیے اب تك گيارہ ملين ڈالر مختص كیے گۓ ہیں جن میں سے ايك ملين چار لاكھ ڈالر يونسكو نے ھدیہ كے طور پر دیے ہیں ۔
216122
نظرات بینندگان
captcha