{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق گامبيا كے قائم مقام وزير خارجہ نے لوزاكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ محمد اسدی موحد ٬٬ سے ملاقات كی ۔
اس ملاقات میں جناب پيری نے اپنے اسلامی جمہوریہ ايران كے دورے كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ دشمنوں كی طرف سے انقلاب اسلامی ايران كے خلاف غلط پروپيگنڈے كی وجہ سے افريقی ممالك كی عوام اور حكمران اسلامی جمہوریہ ايران كے مادی اور معنوی وسائل سے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ امام خمينی رہ كی قيادت میں كامياب ہونے والا انقلاب اسلامی دنيا كی آزاد قوموں اور بالخصوص افريقی عوام كے لیے نويد كی كرن ہے ۔
جناب پروفيسر پيری نے ايران كو ايك طاقت ور ملك قرار ديا اور كہا كہ امريكہ ايران كے خلاف اپنے مقاصد میں كامياب نہیں ہو گا انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كی بيدار قومیں ايران كے مقابلے میں امريكہ كی بے انصافی پر مبنی سياست سے آگاہ ہیں ۔
216233