{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق <
> كويتی خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ لبنان كے عيسائی پادری كاڈينل نصر اللہ سفير نے بيروت میں عيسائی اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اديان الہی كے پيرو كاروں كے درميان وحدت و يكجہتی ايك مشتركہ مقصد ہے جسے لبنان میں قومی وحدت كی صورت میں جلوہ گر كرنا ضروری ہے ۔
لبنان كی شيعہ سپريم كونسل كے نائب صدر ٫٫ شيخ عبد الامير قبالان ٬٬ نے بھی اس اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ عرب ليگ كے وزراۓ خارجہ سے عرب ممالك بالخصوص لبنان كے مسائل كو فوری حل كرنے كی دعوت دی ہے ۔
ياد رہے كہ عرب ليگ كے وزراۓ خارجہ نے گذشتہ روز ايك اجلاس میں لبنان كی صورت حال بالخصوص قومی وحدت پر مشتمل حكومت كی تشكيل اور فلسطين كے شہر غزہ پر اسرائيلی جارحيت كے باعث وہاں پر پيش آنے والے مسائل كا جائزہ ليا ۔
216992