ملائشيا میں الازھر يونيورسٹی كے دانشوروں كی سنت اور ماڈرنيزم پر كانفرنس

IQNA

15:00 - February 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1625948

ملائشيا میں الازھر يونيورسٹی كے دانشوروں كی سنت اور ماڈرنيزم پر كانفرنس

بين الاقوامی گروپ : الازھر يونيورسٹی كے دانشوروں كی تيسری عالمی كانفرنس جس كا موضوع ٫٫ سنت اور ماڈرنيزم كا باہمی ارتباط ٬٬ ہے یہ كانفرنس ضروری ہے كہ پہلے عشرے میں ملائشيا كے شہر كولا المپور میں منعقد ہو رہی ہے ۔



{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق محيط سائٹ نے لكھا ہے كہ اس تين روزہ كانفرنس میں الازھر يونيورسٹی كے ۵۰ نامور علماء اور دانشوروں كے علاوہ دوسرے اسلامی ممالك سے ايك سو مسلمان متفكرين شركت كریں گے ۔ یہ كانفرنس سات نشستوں پر مشتمل ہو گی جس میں اسلامی ميراث كی خصوصيات ، مذھب كی طرف سے در پيش چيلجنوں كا مقابلہ ، سنت اور ماڈرنيزم كا معيار ، ماڈرنيزم كے مسئلے پر الازھر يونيورسٹی كا كردار اور اسی حوالے سے ملائشيا كے تجربات پر بھی تجزیہ و تحليل پيش كيا جاۓ گا ۔

قابل ذكر ہے كہ الازھر يونيورسٹی كے دانشوروں كی اس تيسری عالمی كانفرنس میں مصر كے نامور مصنف ٫٫ محمد عمارہ ٬٬ الازھر يونيورسٹی مصر كے شعبہ تحقيقات كے اعلی عہديدار ٫٫ عبد المعطی البيوعی ٬٬ بھی شريك ہو رہے ہیں ۔

217923
نظرات بینندگان
captcha