ايك امريكی كمپنی كے اعلی عھديداروں كی مسلمانوں كے لیے نماز كا وقت مختص كرنے پر رضا مندی

IQNA

ايك امريكی كمپنی كے اعلی عھديداروں كی مسلمانوں كے لیے نماز كا وقت مختص كرنے پر رضا مندی

15:09 - February 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1625952
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كی ايك كمپنی ٫٫ آرنولڈ لاجيسٹك ٬٬ كے عہديداروں نے مسلمان ملازمين كو نماز ادا كرنے كے لیے مخصوص وقت دينے پر رضا مندی ظاہر كی ہے ، ملازمين نے اس مطالبہ كے لیے كچھ دنوں سے ہڑتال كر ركھی تھی ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ student operated press ٬٬ نے لكھا ہے كہ اس كمپنی كے ۱۶ ملازمين نے ۹ جنوری ۲۰۰۸ ء سے اس وقت كام كرنا چھوڑ ديا تھا جب كمپنی كے اعلی عہدايداروں نے انہیں نماز ادا كرنے كے لیے صرف پانچ منٹ كی مہلت دينے كا اعلان كيا تھا ، انہی ملازمين میں سے ايك ٫٫ جاسٹن پیٹن ٬٬ نے آمريكہ كی اسلامی تعلقات كونسل كے قانونی ماہر سے رابطہ كيا اور اس مسئلہ كو حل كرنے كی اپيل كی چنانچہ اس اسلامی كونسل نے كمپنی سے كہا كہ پانچ منٹ نماز ادا كرنے كے لیے بہت كم وقت ہے لہذا كمپنی كے اعلی عہديداروں نے وقت میں اضافہ كرنے پر رضا مندی ظاہر كر دی ، اس رضا مندی كے بعد مذكورہ ۱۶ ملازمين نے ہڑتال ختم كر كے دوبارہ كام كا آغاز كر ديا ہے۔

218082



نظرات بینندگان
captcha