معروف ايرانی فقیہ اور دانشور شيخ عبداللہ تستری (رح) كی وفات

IQNA

معروف ايرانی فقیہ اور دانشور شيخ عبداللہ تستری (رح) كی وفات

11:02 - February 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1626230
26محرّم الحرام سنہ 1023 ہجری قمری كو معروف ايرانی فقیہ اور دانشور شيخ عبداللہ تستری (رح) نے وفات پائی
26محرّم الحرام سنہ 1023 ہجری قمری كو معروف ايرانی فقیہ اور دانشور شيخ عبداللہ تستری (رح) نے وفات پائی ۔انہوں نے ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد دينی علوم میں مہارت حاصل كی اور درجۂ اجتہاد پرفائز‌ ہوئے ۔اس كے بعد شيخ عبداللہ تستری اصفہان كی دينی درسگاہ میں تدريس كے شعبے سے منسلك ہوگئے۔ان كے حلقۂ درس میں بڑی تعداد میں علما و فضلا شركت كرتے تھے شہرۂ آفاق عالم دين علّامہ مجلسی (رح) اور معروف فقیہ ميرزا محمّد نائينی آپ (رح) كے شاگردوں میں سے تھے ۔شيخ عبداللہ تستری نے متعدد تصانيف يادگار چھوڑی ہیں جن میں ”خواصُ القرآن“ اور ” جامعُ الفوائد“ قابل ذكر ہیں۔



نظرات بینندگان
captcha