بختيار كے برسر اقتدار آنے پر امام خمينی﴿ رہ﴾ كا پيغام (۱۳۵۷ ھ ش )

IQNA

بختيار كے برسر اقتدار آنے پر امام خمينی﴿ رہ﴾ كا پيغام (۱۳۵۷ ھ ش )

9:45 - February 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1626542
حضرت امام خمينی رہ نے حكومت بختيار كے برسر اقتدار آنے كے بعد ،ملت ايران كو ايك پيغام میں فرمايا ٫٫میں تمام ملت ايران كے لیے اعلان كرتا ہوں كہ یہ حكومت غير قانونی دونوں اسمبلياں غير قومی اور غير قانونی اور حكومت غاصب ،غير قانونی اور باغی ہے
حضرت امام خمينی رہ نے حكومت بختيار كے برسر اقتدار آنے كے بعد ،ملت ايران كو ايك پيغام میں فرمايا ٫٫میں تمام ملت ايران كے لیے اعلان كرتا ہوں كہ یہ حكومت غير قانونی دونوں اسمبلياں غير قومی اور غير قانونی اور حكومت غاصب ،غير قانونی اور باغی ہے-اب میں چند مطلب بيان كرنا ضروری سمجھتا ہوں :وزارت كے دفاتر كے ملازمين غير قانونی بڑے وزراء كو قبول نہ كریں اور ان كی اطاعت نہ كریں اور اگر ممكن ہو تو انہیں ان دفاتر میں داخل ہونے كی اجازت نہ دیں عوام كسی قسم كے ٹيكس دينے اور پانی بجلی اور ٹيلی فون كے بل ادا كرنے سے پرھيز كریں اور ہر وہ چيز جو حكومت كے ساتھ تعاون كرنے كا باعث بنے اس سے برھيز كریں-اسلامی تحريك كے قائد حضرت امام خمينی رہ كے حكم كو نافذ كرنے كے لیے بعض وزارتخانوں نے نۓ وزراء كو ان وزارتخانوں میں داخل ہونے كی اجازت نہ دی اور مظاہرے بھی جاری رہے-
نظرات بینندگان
captcha