ايران كے شہر ممسنی فارس میں محفل قرآنی كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر ممسنی فارس میں محفل قرآنی كا انعقاد

10:58 - February 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1626928
قرآنی سرگرمياں گروپ : انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے گذشتہ رات ۴ فروری ۲۰۰۸ ء كو نور آباد میں مسجد امام سجاد علیہ السلام میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی ۔ اس محفل میں بين الاقوامی اور صوبے كے قراء نے شركت كی
۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق ممسنی كے امام جمعہ حجت الاسلام و الملسمين ٫٫ مجد الدين حسينی ٬٬ نے اس قرآنی محفل میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ وہ چيز كہ جو انسان كی زندگی كو معنوی لذت سے سرشار كرتی ہے وہ تلاوت قرآن مجيد كی آواز ہے اور اگر انسان پر سكون زندگی بسر كرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے كہ قرآن كو اپنی زندگی میں دستور العمل قرار دے ۔

انہوں نے مزيد كہا كہ آج كی بشرت نے ٹيكنالوجی میں بہت زيادہ ترقی كی ہے ليكن اس كے برعكس اخلاقی پستيوں میں بھی بہت آگے جا چكی ہے اس قرآن مجيد پر توجہ اس زمانے میں بہت ضروری ہے۔

انہوں نے قرآنی محافل كے انعقاد كو جوانوں میں قرآنی علوم میں دلچسپی كے لیے ضروری قرار ديا ہے اور كہا كہ جوانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن مجيد كو حفظ كریں تا كہ یہ الھی كتاب ان كو سعادت كی طرف لے جاۓ ۔

291551
نظرات بینندگان
captcha