انقلاب اسلامی ايران اور انقلاب امام حسين علیہ السلام میں بہت سے نكات مشترك ہیں

IQNA

انقلاب اسلامی ايران اور انقلاب امام حسين علیہ السلام میں بہت سے نكات مشترك ہیں

10:25 - February 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1627173
اعزازی گروپ / خليل شبانی نژاد : ايران كے شہر لا مرد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران اور انقلاب امام حسين علیہ السلام میں بہت سی چيزیں مشترك ہیں
۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق شہر لامرد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام ٫٫ عبد الناصر اميری ٬٬ نے گذشتہ ۵ فروری ۲۰۰۸ ء كو شہر لا مرد میں رضا كاروں كی ايك جمعيت سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ وحدت و يكجہتی اور عظيم مقصد كے لیے شہداء دينا انقلاب اسلامی ايران كی ايسی چيز ہیں جو انقلاب امام حسين علیہ السلام سے شباہت ركھتی ہے ۔
انہوں نے رضا كاروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ عاشوراء حسينی علیہ السلام كے بعد جو ذمہ دارياں امام سجاد علیہ السلام پر تھیں وہ آج آپ رضا كاروں كے دوش پر ہیں اور آپ كو ان ذمہ داريوں سے احسن انداز میں عہدہ برآں ہونا ہے ۔
جناب حجت الاسلام اميری نے كہا كہ آپ انقلاب اسلامی ايران كی حفاظت كے لیے كوشاں رہنا چاہیے كيونكہ شہداء نے اس انقلاب كی اپنے خون سے آبياری كی ہے ۔
220350

نظرات بینندگان
captcha